• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر ہونے والے بڑے سیاسی مقابلوں کے نتائج مکمل ہوگئے ہیں، یہاں سے ن لیگ کے بڑے نام کامیاب قرار پائے ہیں۔

این اے 117:

این اے 117 لاہور 1 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر اور ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار عبدالعلیم خان 91 ہزار 489 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار علی اعجاز 80 ہزار 838 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 118:

حلقہ این اے 118 لاہور 2 کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد حمزہ شہباز 1 لاکھ 5 ہزار 960 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ ملک 1 لاکھ 803 ووٹ لے کر رنر اپ رہی ہیں، اس مقابلے میں تحریک لبیک کے عابد حسین 36 ہزار 269 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

این اے 119:

این اے 119 لاہور 3 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر  مریم نواز شریف 83 ہزار 855 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائی ہیں جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق 68 ہزار 376 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 120:

این اے 120 لاہور 4 کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق 68 ہزار143 ووٹوں کے ساتھ فتحیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عثمان حمزہ 49 ہزار 222 ووٹوں کے ساتھ رنر اپ رہے۔

این اے 121:

این اے 121 لاہور 5 پر تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے، جس کے آزاد امیدوار وسیم قادر 78803 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر 70597 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

این اے 122:

این اے 122 لاہور 6 کا غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق آزاد امیدوار لطیف کھوسہ 1 لاکھ 17 ہزار 109 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق 77 ہزار 709 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 123:

این اے 123 لاہور 7 کا غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق ن لیگ کے شہباز شریف 63953 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار افضال عظیم پاہت 48486 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این اے 124:

این اے 124 لاہور 8 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے رانا مبشر اقبال 55 ہزار 387 ووٹوں کے ساتھ  کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار رانا ضمیر احمد 43 ہزار 594 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 125:

این اے 125 لاہور 9 کا غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق ن لیگ کے محمد افضل کھوکھر 65 ہزار 102 ووٹوں کے ساتھ فاتح قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار جاوید عمر 51 ہزار 144 ووٹوں کے ساتھ رنر اپ رہے ہیں۔

این اے 126:

این اے 125 لاہور 10 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے ملک سیف الملک کھوکھر 67 ہزار 117 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ آزاد امیدوار ملک توقیر عباس کھوکھر 60 ہزار 479 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 127:

این اے 127 لاہور 11 کا غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے عطااللّٰہ تارڑ 98 ہزار 210 کے ساتھ فاتح قرار پائے ہیں، آزاد امیدوار ملک ظہیر عباس کھوکھر 82 ہزار 230 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری یہاں سے 15 ہزار 5 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

این اے 128:

این اے 128 لاہور 12 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدوار عون چوہدری 1 لاکھ 72 ہزار 576 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ اُن کے حریف آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا 1 لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

این اے 129:

این اے 128 لاہور 13 کا غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق آزاد امیدوار میاں محمد اظہر 1 لاکھ 3 ہزار 718 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے جبکہ اُن کے مقابل ن لیگ کے حافظ نعمان 71 ہزار 540 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

این اے 130:

این اے 130 لاہور 14 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف 1 لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ کے ساتھ فاتح قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 1 لاکھ 15 ہزار 43 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

Pakistan Election 2024 | Constituencies | Candidates

قومی خبریں سے مزید