• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ووٹ کی طاقت سے وجود میں آیا تھا۔ قائد و اقبال و سرسید کے نظریے اور بے مثال جمہوری و سیاسی انقلابی جدوجہدکے مطابق ہم نے اسے مثالی ’’اسلامی جمہوریہ‘‘ بنانا تھا جسے اولیگارکی(مافیا راج) کے زیر اثر وتابع مغربی جمہوریت کے منطقی نتائج کے برعکس خلق خدا نے تشکیل دینا تھا اور اس کا اصل موجد حقیقی خلق عامہ منجانب مطلوب معیارِ انسانیت کی عملاً تشکیل اور فروغ تھا۔ قیام پاکستان اس عظیم الشان مقصد کبریٰ کی بظاہر انہونی کا ہونا تھا لیکن غلبہ شر سے پاکستان ٹوٹا اور باقی آج والا ہے لیکن اس حوصلہ افزا اور حوصلہ شکن اذیت ناک اور خلق خدا کو موجود حالت زار پر پہنچانے والا اپنے غلبہ کے ساتھ پاکستان کا 75سالہ مافیا راج (اولیگارکی) بمطابق آئین پاکستان اسلامی جمہوریہ کو بڑے فریب سے دبوچنے میں کامیاب ہو گیا۔یاد رکھیے دوسری جنگ عظیم کے بعدفاتحین مفتوح اور نو آزاد ممالک سب ہی تو بہت حد تک اسلامی تعلیمات سے متاثرہ بنیادی انسانی حقوق کے چارٹر کے دستخطی بن گئے لیکن جس طرح قیام پاکستان کے عظیم تر مقصد کے حصول کے ساتھ ہی شر کی قوتیں نومولود پاکستان میں اسے اپنے اثر پھر دبائو اور پنجے میں جکڑنے کے لئے سرگرم ہوگئیں ،ہمارے ارتقا کی حوصلہ افزا کیفیت میں کامیاب ہوتی گئیں اسی طرح اقوام متحدہ کو بھی اپنے اثرو کنٹرول اور پھر اپنے نیم قبضے میںلینے اور اپنی مرضی سے چلانے کے لئے ہوشیار اور منظم ہو کر عالمی اولیگارکی (مافیا راج)اقوام متحدہ کے چارٹر، فیصلوں اور قراردادں کو اپنی مٹھی میں لیکر بے اثر و بے عمل کر دیا اور دنیا پر اپنے عوام سمیت امن دشمن اور انسانیت دشمن غلبے کی بدترین اولیگارکی مسلط کر دی 4عشروں پر محیط سرد جنگ کے دوران جنگوں، وسیع پیمانے پر مشتمل ہلاکتوں نسل ومذہب (اسرائیل کیس) کی بنیاد پر اپنے غلبے و غنڈہ گردی ،جغرافیائی سرحدوں کے احترام پامالی اور بنیادی حق خودارادیت کو کہیں زخمی اور کہیں موت کی نیند سلانے کا سلسلہ جاری رکھا جو غزہ میں فلسطینیوںکے عوام میں سخت متنازع ہوئی امریکی ایڈمنسٹریشن کی پشت پناہی سے اسرائیلی ہاتھوں سے جاری نسل کشی سے انتہا پر پہنچی حالت یہ ہے کہ چیخ وپکار او رمذمت کرتی پوری دنیا بے اختیار اقوام متحدہ سمیت بے بس ہے۔ یہ ہے عالمی اولیگارکی (پوشیدہ مافیا راج) کی تباہ کاری و بربادی، اس میں بڑا دخل عوام کے استحصال اور وفا کے پتلے حکمرانوں کی نادید ہ سرپرست اولیگارکی کے مالی کردار کا ہی تو ہے امریکہ انتظامیہ سےسخت گیر اور غیر جمہوری انتظامی حربوں سے 718سال قبل دبا دی گئی امرکی غرباء کی واشنگٹن میں ’’وال اسٹریٹ آکو پائی موومنٹ ‘‘امریکی اولیگارکی (اسلحہ ڈیلروں سے مغلوب ) کے خلاف دھرنا، جمہوری جذبے سے سرشار امریکی عوام کا باکمال چیلنج تھا جسے دبانے اور بھگانے کی اولیگارکی اورینٹڈ میڈیا کی متعصبانہ اور حیرت انگیز محدود و محتاط کوریج پوری دنیا میں امریکی میڈ یا کریڈیبلٹی کا گراف گرا گئی اور اس کے پروفیشنلزم کا پردہ بھی چاک ہوا ۔(پاکستان مین اسٹریم میڈیا غور فرمائے)

پاکستانیو! یاد رکھو قیام اقوام متحدہ کے اصل مقاصد سے ہٹ جانے اور امریکہ جیسی آئیڈیل جمہوری طاقت پر اولیگارکی کےپنجوں کی جکڑ اور پاکستان میں ’’اولیگارکی کے کامیاب ترین‘‘ 75سالہ کردار کی عمر قریب قریب ایک ہی ہے لیکن اسلامی جمہوریہ پاکستان میں 8فروری 2024ء دنیا کے لئے سبق بن جانے والے پاکستان کی بگڑی تاریخ کو پھر سےسنوارنے اور روشن کرنے والا ایک حیرت انگیز ،پرامن، حکیمانہ اور خلق خدا کے ایمان اور دھڑکنوں کا مظہر ’’بیلٹ ریولیوشن ‘‘برپا ہوا۔ سوا دوسال قبل پاکستان کے سیاسی و جمہوری ارتقاء پر پس پردہ بڑی منظم منصوبہ بندی سے بڑا وار کرکے اسے مکمل روک دیا گیا پھر جوآئینی و قانونی سوراخ بند کروائےگئےاولیگارکی نے اپنا رنگ دکھایا ہم سب نے دیکھا بیرون ملک آباد ہمارے ایک کروڑ بہن بھائیوں نے سمندر پار اسکا درد شدت سے محسوس کیا ملک بھر کے شہروں قصبات و دیہات کےدو روز بعد روزہ دار عوام بعد از افطار و تراویح سڑکوں پر نکل ا ٓئے جو ملک پر بیلٹ ریو لیوشن (پرچی انقلاب) کو اپنی منزل قرار دے کر گزشتہ روز الیکشن 24کے پولنگ ڈے پر اجڑے گھروں اور ٹھنڈے باورچی خانوںسے امڈ کر شاہرائوں سڑکوں کھیتوں کھلیانوں کی پگڈنڈیوں اور پہاڑی گھاٹیوں و مشکل راہوں کی اپنی راہ بناتا سیلاب رواں پاکستان میں تشکیل حکومت کے آئینی حق رائے دہی کے حصول کے لئے ملک بھر کے ہزارہا پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ گیا۔ الحمدللہ اس نے اپنا یہ حق حاصل کر لیا لیکن جب کر لیا تو اولیگارکی (نظام بد) بارہ کروڑ چھیاسی لاکھ ووٹروں سے لڑنے بھڑنے پر اتر آئی کہ وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ اس نے اپنی فسطائیت سے ملک کی سب سے مقبول سیاسی جماعت کے لیڈر اور اس کی سرگرم خواتین سمیت بڑوں اور جواں سال کارکنوں پرجو طویل ظلم وستم ڈھایا ہے اس کے بعد بھی ملک بھر میں ان کے حامیوں ووٹروں کے لئے پیدا کئے خوف وہراس میں ووٹرز گھروں سے نہیں نکلیں گے ان کاحساب ان کے آگے نہ گیا کہ یہ گھروں میں بیٹھے مین سٹریم میڈیا سے پڑنے والے طعنوں کے عوام لیڈ کی اسیری پر نہیں نکلے، اس پر گولیاں چلنے پہ نہیں نکلے تو اب بھی اتنا کچھ اپنے ساتھ غیر قانونی ہونے پر بھی نہیں نکل رہے ،لہٰذا ٹیلر میڈ حکومت بنانا ٹھہر گیا بڑی محنت و منصوبہ بندی سے اس کھوکھلی حکومت کی تشکیل اور اس کے قائم دائم رہنے کا یقین پیدا کیا جاتا رہا لیکن عوام ووٹ ڈالنے کےلئے ایسے نکلے کہ دنیا دنگ اور پاکستانی اولیگارکی بھوکھلا گئی جو کچھ گزشتہ سرشام سے تادم ہو گیا اور ہو رہا ہے وہ آپ ڈٹے دیکھ رہے ہیں اور ٹلنے کے لئے تیار نہیں۔ اولیگارکی کے سب سے بڑے مہرے الیکشن سے بیزار نگران حکومت اور اس کے مہرے الیکشن کمیشن نے جو کچھ کیا وہ سیاہ تاریخ بن گئی ۔

پاکستانی عوام نے گزشتہ دوسال میں بڑی حکمت و خاموشی اور ان کے مقبول لیڈر نے جیل کے تاریک ماحول میں اپنی حیرت انگیز استقامت سےجو بیلٹ ریولیوشن تشکیل دیا ہے، یہ اس کےلئے جیسے قیام پاکستان سے قبل متحدہ ہندوستان کے آخری انتخابات 1936ء میں تیار کرکے پاکستان بنایا تھا، اب پاکستانی ملک کو اولیگارکی قبضے سے چھڑا کر عوام کا پاکستان بنائیں گے۔ ہمارے غریب عوام اور امریکی غربا کی دبائی گی تحریک کے نتائج کا موازنہ کریں کہ ان کی تحریک دب گئی اور یہاں بیلٹ ریولیوشن برپا ہوگیا ۔پاکستان کے مافیا راج کو دوام بخشنے میں ناکام و نامراد نگران حکومت حساب لگائے کہ وہ کہاں کھڑی اور بیلٹ ریولیوشن والے پاکستانی عوام اپنی دوسالہ جدوجہد سے کہاں پہنچے ہیں؟

تازہ ترین