الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ریٹرننگ افسر کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 گجرات 3 کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا۔
الیکشن کمیشن نے اس حلقے سے آزاد امیدوار قیصرہ الہٰی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سالک حسین کو 15 فروری کو طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے این اے 64 گجرات کے ریٹرننگ افسر سے 3 دن میں جواب مانگ لیا۔
الیکشن کمیشن نے آر او کو قیصرہ الہٰی یا ان کے وکیل کی موجودگی میں فارم 47 تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
ای سی پی حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈی پی او گجرات فارم 47 کیلئے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کو یقینی بنائیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر قیصرہ الہٰی کے تحفظات سن کر ازالہ کریں۔
Pakistan Election 2024 | Constituencies | Candidates | NA-64