پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان نے وزارتِ اعلیٰ کےلیے 2 نام پیش کردیے۔
عام انتخابات 2024 میں آزاد امیدواروں نے اکثریت حاصل کرلی جن میں اکثریت کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے۔
اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ پشاور میں پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا جس میں عاطف خان نے وزارتِ اعلیٰ کےلیے دو نام پیش کردیے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ عاطف خان نے وزارتِ اعلیٰ کے لیے ظاہر شاہ طورو اور طارق محمد کا نام پیش کیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزارتِ اعلیٰ کا منصب نہ ملا تو ظاہر شاہ طورو اور طارق محمد کو کابینہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
Pakistan Election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 Candidates