ہانگ کانگ میں 38 ہزار غباروں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا ڈریگن ماڈل تیار کیا گیا ہے، جسے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کرلیا گیا۔
بیلون آرٹسٹس نے 60 رضاروں کی مدد سے یہ ماڈل تیار کیا۔
یہ ڈریگن ماڈل 137 فٹ سے زائد طویل ہے، جسے غباروں سے تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا ڈریگن ماڈل قرار دیا گیا ہے۔
ڈریگن کا یہ ماڈل چینی نئے سال کی تقریبات کا حصہ ہے اور فروری کے اختتام تک نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔
آرٹسٹس کا کہنا ہے کہ ماڈل کی تیاری میں سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ غباروں کے علاوہ کسی بھی سپورٹ اسٹرکچر کے بغیر ڈریگن ایک ہی جز میں دکھائی دے۔