• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹرننگ افسران نے این اے 62 اور پی پی 28 گجرات کا نتیجہ جاری کر دیا

ریٹرننگ افسران نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 62 اور پی پی 28 گجرات کا نتیجہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دونوں حلقوں کے 8 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کے دن پولنگ نہیں ہوئی تھی، ان 8 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی تعداد 11 ہزار 941 ہے۔

اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان حلقوں سے کامیاب اور دوسرے نمبر پر امیدواروں کے ووٹوں میں فرق زیادہ ہے، دوسرے نمبر پر امیدوار ری پولنگ میں 11941 ووٹ لے لیں تو بھی نتیجے پر فرق نہیں پڑے گا۔

الیکشن کمیشن کے حکم پر این اے 62 اور پی پی 28 کا نتیجہ جاری کر دیا۔

Pakistan Election 2024 | Constituencies | Candidates

قومی خبریں سے مزید