• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے بی ڈی ویلیئرز نے انوشکا اور کوہلی سے معافی مانگ لی

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈیویلیئرز نے نجی معلومات لیک کرنے پر بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے معافی مانگ لی۔ 

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں عدم دستیابی معمہ بن گئی تھی۔ 

اس حوالے سے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈیویلیئرز نے اپنے بیان میں کہا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما دوسرے بچے کی پیدائش کے منتظر ہیں۔

اے بی ڈیویلیئرز کا کہنا تھا کہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کےلیے ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز مس کیے۔

انہوں نے کہا تھا کہ میرا ویرات کوہلی کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے، فیملی زیادہ لوگوں کی ترجیح ہوتی ہے جو کہ اچھی چیز ہے۔

تاہم اب انہوں نے نجی معلومات لیک کرنے پر انوشکا شرما اور ویرات کوہلی سے معافی مانگ لی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اے بی ڈیویلیئرز نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ انہوں نے پہلے جو بھی کہا تھا وہ معلومات درست نہیں ہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویرات کوہلی اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں، لیکن میں نے اپنے یوٹیوب چینل پر غلط معلومات فراہم کردی تھیں۔

جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ ویرات نے جس بھی وجہ سے کرکٹ سے بریک لی ہے اس پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید