• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: کئی حلقوں سے آزاد امیدوار ن لیگ میں شامل


پنجاب اسمبلی کے کئی حلقوں سے نو منتخب آزاد امیدوار ن لیگ میں شامل ہو گئے۔

پی پی 48 سیالکوٹ

پی پی 48 سیالکوٹ سے آزاد امیدوار خرم ورک نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

ایک ویڈیو بیان میں خرم ورک نے کہا کہ میں اپنے حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقے کے عوام کی مشاورت سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔

پی پی 49 سیالکوٹ

سیالکوٹ کے حلقے پی پی 49 سے آزاد نو منتخب ایم پی اے رانا محمد فیاض نے بھی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں آزاد نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی رانا محمد فیاض نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔

پی پی 94 چنیوٹ

پی پی 94 چنیوٹ سے کامیاب امیدوار تیمور لالی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کی ترقی کا سفر جاری رکھنے کے لیے ن لیگ میں شمولیت اختیار کروں گا۔

پی پی 297 راجن پور

راجن پور کے حلقے پی پی 297 کے کامیاب آزاد امیدوار خضر مزاری نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

خضر مزاری کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہمارے علاقے کے مسائل ختم کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید