لاہور سے نو منتخب ممبر قومی اسمبلی اور جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور وسیم قادر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ NA-121 لاہور سے کامیاب آزاد امیدوار وسیم قادر نے باضابطہ طور پر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
وسیم قادر نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔
نو منتخب ایم این اے وسیم قادر نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہا ہوں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے وسیم قادر کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔