• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سال میں زینت امان میں کیا تبدیلی آئی؟ اداکارہ نے بتادیا

بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول ہیروئن زینت امان انسٹا گرام پر اپنے پہلے سال کی تکمیل کو سلیبریٹ کر رہی ہیں جہاں انہوں نے اپنے اندر آنے والی تبدیلی کو محسوس کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ اسے شیئر بھی کیا۔ 

سن 1970 اور 1980 کی فلموں میں مرکزی کرداروں میں نظر آنے والی 72 سالہ زینت امان نے گزشتہ برس فروری میں انسٹا گرام کو جوائن کیا تھا، جس کے بعد سے وہ اپنے پرستاروں اور نئے فالوورز میں اپنی صاف گوئی اور مستند پوسٹ کی وجہ سے خاصی مقبول ہیں۔ 

ان پوسٹس میں انہوں نے اپنے کئی عشروں پر مبنی بالی ووڈ میں اپنے طویل کیریئر کے دوران پیش آنے والے کئی واقعات کے بارے میں بھی لکھا۔ 

انہوں نے دو نئی تصاویر پوسٹ کرکے 11 فروری کو اپنی انسٹا گرام پر ایک سال کی تکمیل کی سالگرہ بھی منائی۔ 

انہوں نے اس موقع پر ایک طویل کیشپن تحریر کیا اور کہا کہ لوگ یہ قیاس کرتے ہیں کہ تبدیلی و تغیر پر مبنی تجربات نوجوانوں کا استحقاق ہوتا ہے، تاہم میرے تجربات مجھ سے کچھ اور کہتے ہیں۔ 

انہوں نے تحریر کیا کہ چند روز قبل میرے بچوں نے مجھے میرے پہلے 365 انسٹا پوسٹ اپ لوڈ کرکے دیے، جس نے مجھے تکنیکی مہارت حاصل کرکے اپنی پرائیوسی کی ضرورت پر مجبور کیا، اسطرح یہ سال ایک تبدیلی پر مبنی تحفہ بنا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید