کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع سندھ گورنمنٹ اسپتال میں آگ سے جھلسنے والا ملازم دم توڑ گیا۔
نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے وارڈ سرونٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر سعد خالد کا کہنا ہے کہ آگ سے جھلسنے والے 5 افراد کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں کے علاج کے تمام اخراجات محکمہ صحت سندھ برداشت کرے گا۔
نگراں وزیر صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسپتال میں آگ لگنے سے7 افراد جھلس گئے تھے، ایک زخمی کو سول اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا، 5 زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔