پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور دیگر کو خط لکھ کر ملک کے وسیع تر مفاد میں لانگ مارچ فوری ملتوی کرنے کا کہہ دیا۔
شوکت یوسفزئی نے خط میں کہا ہے کہ بیرونی خطرات اور دہشت گردی میں اضافے کے پیشِ نظر احتجاج ملتوی کیا جائے، وفاقی حکومت کچھ ایشوز کو بنیاد بنا کر ایمرجنسی نافذ کرنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ریاست سے ٹکراؤ کے بجائے مذاکرات کی راہ ہموار کی جائے، افغانستان سے ممکنہ حملہ ایمرجنسی کا جواز بن سکتا ہے، وفاقی حکومت کے پی حکومت پر تعاون نہ کرنے کا بیانیہ بنا رہی ہے۔
شوکت یوسفزئی نے خط میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے، دہشت گردی کو سپورٹ کرنے کا الزام لگا کر پارٹی پر پابندی لگ سکتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے بھی ماضی میں ورکرز کی جانوں کے تحفظ کے لیے لانگ مارچ ختم کیا تھا، میری گزارشات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔