• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 57 سے آزاد امیدوار چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق


قومی اسمبلی کے حلقے این اے57 سے بحیثیت آزاد امیدوار حصہ لینے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ہوگئے، چوہدری عدنان پر فائرنگ کا واقعہ کچہری چوک کے پاس پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری عدنان پر پولیس لائنز انیکسی چوک پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، چوہدری عدنان گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔

چوہدری عدنان کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کی گئی ہے، مقتول  نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے57 سے آزاد حیثیت سے حصہ لیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید