• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں توقعات سے بہت کم نشستیں ملیں، مصدق ملک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہماری توقعات سے بہت کم نشستیں ملیں، سروے بتا رہے تھے 85 اور 100 کے قریب نشستیں ہوں گی۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں کسی کو بھی واضح مینڈیٹ نہیں ملا، خواہش اور کوشش تھی کسی ایک پارٹی کو واضح مینڈیٹ ملے، ہمیں مینڈیٹ نہیں ملا ہمیں بھی بہت افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوچنا چاہیے ہم میں کس وجہ سے خوش فہمی ہوئی، جتنے سروے ہو رہے تھے ان سے ہماری نشستیں کم آئیں۔

مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں الیکشن ہوا تو ہم سے نشان لے لیا گیا تھا، ہمیں کہا گیا کسی اور پارٹی کو جوائن کر لیں لیکن کوئی نہیں گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہاکہ پی ٹی آئی کو سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں شکست کا اعتراف کرنا چاہیے، ہم پہلا قدم اٹھا چکے ہیں، حکومت میں تھے تو شہباز شریف نے میثاق جمہوریت کے لیے کہا تھا، سعد رفیق کی مبارکباد پر لطیف کھوسہ نے کہا اتنی دیر بعد مبارکباد دی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے وقت بلاول نے بھی کہا تھا قدم اٹھاؤ ہم آپ کے ساتھ ہیں، اس وقت بانی پی ٹی آئی نے کہا مر جاؤں گا بات نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی عدالتی معاملات ختم کریں اور پارٹی سربراہ بن جائیں۔

قومی خبریں سے مزید