چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سی ای سی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود بھی اس صورتحال میں وزیراعظم بننا نہیں چاہتے۔
سی ای سی کے ارکان نے کہا کہ حکومت کرنے کا پہلا حق اسے ہے جس نے سب سے زیادہ نشستیں لیں، ہمیں مسلم لیگ ن کے ساتھ جانے کے بجائے اپوزیشن کا حصہ بننا چاہیے، جمہوری نظام بچانے کے لیے مجبوری میں ن لیگ کا ساتھ دیا جاسکتا ہے لیکن حکومت میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔
سینٹرل ایگریکٹیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو نے کی، آصف علی زرداری صرف کچھ دیر اجلاس میں شریک رہے۔
پیپلز پارٹی کی قیادت نے مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت میں حصہ دینے کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو کیا آفر کی، مجلس عاملہ ارکان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کا دوسرا دور آج سہ پہر ہو گا، زرداری ہاؤس اسلام آباد میں سی ای سی کا اجلاس 3بجے ہو گا۔