• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کیخلاف پنڈی اور اسلام آباد میں مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش

اسلام آباد ہائیکورٹ--- فائل فوٹو
اسلام آباد ہائیکورٹ--- فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف راولپنڈی اور اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی گئیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کے خلاف کیسوں کی تفصیلات فراہمی کے کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ دیگر صوبوں سے رپورٹ آنا باقی ہے وقت دیا جائے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل سید احسن رضا اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل وقیع الزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد پولیس اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے 2 مختلف تھانوں میں3 مقدمات درج ہیں۔ تھانہ آبپارہ میں 2 جبکہ تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ درج ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو 8 نومبر 2023ء کو اڈیالہ جیل میں قید کیا گیا، وہ تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے اور نیب انکوائری میں گرفتار ہیں، فواد چوہدری اینٹی کرپشن پنجاب کے مقدمے میں بھی گرفتار تھے تاہم ضمانت ہوچکی ہے۔

عدالت نے بعدازاں دیگر صوبوں سے کیسوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید