• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کا فرزند موروثی سیاست زندہ رکھنے کی کوششیں کر رہا ہے، پی ٹی آئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ترجمان نے کہا ہے کہ زرداری کا فرزند اپنی خاندانی اور موروثی سیاست زندہ رکھنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پرزوں نے عوام کو دھوکا دینے کےلیے نئے ناٹک کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری کے فرزند کی سوچ جمہوری ہوتی تو جاتی امرا والوں سے مک مکا نہ کرتا۔ عوامی مینڈیٹ تسلیم کرنے سے متعلق زرداری کے فرزند کی جماعت سیاہ تاریخ کی حامل ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ زرداری کا فرزند اپنی خاندانی اور موروثی سیاست زندہ رکھنے کی کوششیں کر رہا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک ہی سکّے کے دو رُخ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ معیشت کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت سازی یا حزبِ اختلاف کے معاملے میں پی ٹی آئی ہی اکثریتی مینڈیٹ کی حامل ہے۔

قومی خبریں سے مزید