متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے ایک بار پھر بلدیاتی نظام سے متعلق آئینی ترمیم کی تجاویز رکھ دیں۔
ذرائع کا اس حوالے بتانا ہے کہ شہباز شریف نے آئینی ترمیم پر ایم کیو ایم کے مطالبے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت سازی کےحوالے سے ملاقات کا ایک اور مرحلہ جلد ہوگا۔
ایم کیو ایم وفد کی پارٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی جبکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال شامل تھے۔
ملاقات میں ن لیگی رہنما اسحاق ڈار، ایاز صادق اور ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔
ملاقات میں سیاسی صورتحال اور حکومت سازی سے متعلق مشاورت اور باہمی تعاون سے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔