• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور نے او ٹی ٹی ڈیبیو فلم کیلئے کتنی رقم وصول کی؟

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم او ٹی ٹی پر ڈیبیو فلم کے لیے کتنی رقم وصول کی؟

سوجوئے گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جان جاں‘ میں کرینہ کپور کے ساتھ وجے ورما اور جے دیپ اہلاوت نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں میں شامل ہیں، جن کی کئی فلمیں ہٹ رہی ہیں، جن میں تھری ایڈیٹس اور جب وی میٹ بھی شامل ہیں۔

اداکارہ نے 2023ء میں او ٹی ٹی ڈیبیو کیا اور فلم جان جاں میں مرکزی کردار نبھایا، جس کے لیے انہوں نے 10 سے 12 کروڑ روپے وصول کیے۔

کرینہ کپور کی جان جاں کےلیے وصول کی گئی رقم کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے، لیکن کہا جارہا ہے کہ وہ او ٹی ٹی پر زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

ایک جاپانی ناول سے ماخوذ کہانی پر مبنی فلم پر شائقین نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا تھا جبکہ کچھ نے اداکاری کو سراہا اور فلم کی سست رفتاری پر تنقید کی تھی۔

ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا تھا کہ اُن کا او ٹی ٹی ڈیبیو بڑا مفید ثابت ہوا، دنیا بھر کے مداحوں نے ردعمل دیا اور پیغامات بھی ارسال کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جان جاں پر آنے والے پیغامات سے میرا یقین مضبوط ہوا کہ اچھی کہانیاں جگہ بناتی ہیں، میرا پہلا اسٹریمنگ تجربہ شاندار ثابت ہوا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید