مردان( نامہ نگار ) مردان صوابی روڈ پر موٹر سا ئیکل کے ذریعے جانے والے دو جوان بھائی تیز رفتار ٹریلے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیے باغیچہ ڈھیری کے رہائشی دو جواںسال بھائی دلاور اور خالد پسران شیر حسن خان مردان میں موٹر سایکل کے زریعے جا رہے تھے کہ صوابی روڈ پر کڑہ مار مینہ کے قریب ایک تیز رفتار ٹریلے نے انہیں کچل دیا جس کے نتیجے میں دونوں بھائی جاں بحق ہو گئے پولیس نے ڈرائیور گل زمین ولد بختور شاہ سکنہ غنڈو کاٹلنگ کو گرفتار کرلیا۔