• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطوں کی خبروں کی تردید

تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطوں کی خبروں کی تردید کردی۔

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے سختی سے منع کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ حکومت نہیں بنانی۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت بنانے کی خبریں من گھڑت ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھ جائیں لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں کرنا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بانی پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت کی تشکیل کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی۔

عمر ایوب وزارتِ عظمیٰ کیلئے نامزد

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے عمر ایوب ہمارے امیدوار ہوں گے۔

اسد قیصر اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے موجودہ سیاسی صورتحال اور اتحادیوں سےمتعلق بات کی۔

اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید