• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرنے سے انکار، حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی سبی) نے فاسٹ بولر حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا ہے۔ یہ فیصلہ دورہ آسٹریلیا 24-2023 کےلیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے سے ان کے انکار کی تحقیقات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کی ایک کمیٹی کی طرف سے مکمل سماعت کے عمل کے بعد اور معاملے میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کے خیالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حارث کا سینٹرل کنٹریکٹ یکم دسمبر 2023 سے ختم کر دیا گیا ہے اور انہیں 30 جون 2024 تک کسی بھی غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کی این او سی بھی جاری نہیں کی جائے گی۔

پی سی بی انتظامیہ نے 30 جنوری 2024 کو انصاف کے اصولوں کے مطابق حارث کو سماعت کا موقع فراہم کیا تھا تاہم ان کا جواب غیر تسلی بخش پایا گیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کےلیے کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کےلیے اعزاز کی بات ہے۔ کسی بھی طبی رپورٹ یا معقول وجہ کی عدم موجودگی میں پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے سے انکار سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید