• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی والوں سے پوچھیں ان سے رابطہ کیا کس نے ہے؟ مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب : فوٹو فائل
مریم اورنگزیب : فوٹو فائل 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ ن سے رابطہ نہ کرنے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان سے کوئی پوچھے کہ ان سے رابطہ کیا کس نے ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دیے گئے اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما کبھی کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں، کبھی کہتے ہیں کوئی رابطہ نہیں، پھر کہتے ہیں مسلم لیگ ن سے رابطہ نہیں کریں گے، ان سے کوئی پوچھے کہ ان سے رابطہ کیا کس نے ہے؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کبھی کہتے ہیں حکومت بنائیں گے تو بنالیں پھر، تحریک انصاف والے کبھی 180 اور کبھی 150  نشستیں جیتنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما کہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں الیکشن کمیشن نے کوئی دھاندلی نہیں کی اور پنجاب میں جہاں جیتے ہیں وہاں الیکشن کمیشن کو شاباش اور جہاں ہارے ہیں وہاں الیکشن کمیشن کا گھیراؤ اور احتجاج کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ کے پی کے میں سارے فارم 45 ٹھیک ہیں اور پنجاب میں جہاں ہارے ہیں وہاں کے فارم 45 سب جعلی ہیں اور جہاں جیتے ہیں وہاں کے فارم 45 سب ٹھیک، کیا دماغی حالت ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ یہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ ہمیشہ کی طرح ملک میں صرف اور صرف انتشار اور فساد چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید