مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا مقصد راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ پر ڈاکا ہے۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ کل میری کمشنر راول پنڈی لیاقت علی چٹھہ سے ملاقات ہوئی جس کی فوٹیج موجود ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمشنر راول پنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کل مجھے مبارک باد دی ہے۔
واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہونے اور خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔
لیاقت علی چٹھہ کا کہنا ہے کہ میں اپنے کرب کا بوجھ اتار رہا ہوں، سکون کی موت چاہتا ہوں، راولپنڈی ڈویژن کے 13 ایم این ایز ہارے ہوئے تھے، انہیں 70، 70 ہزار کی لیڈ دلوائی، ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، میرے ساتھ چیف الیکشن کمشنر کو بھی سزائے موت دی جائے۔