• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھے، چوہدری نثار کا اعتراف

Increased Street Crime In Karachi Chaudhry Nisar Admitted
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں روز افزوں اضافے کا اعتراف کرلیا ہے ،ان کا کہناتھاکہ شہر قائد ؒ میں دہشت گردی ،بھتا خوری ،اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ تو کم ہوگئی ہے مگر اسٹریٹ کرائم بڑھ گئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہناتھاکہ آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز نے کراچی کی صورتحال پر بریفننگ دی تھی،امجد صابری قتل اور اویس شاہ اغوا کیس میں سے ایک پر بڑی پیشرفت کرلی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہناتھاکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے پر توجہ دے رہے ہیں،امجد صابری قتل اور اویس علی شاہ کے اغوا کے دو واقعات میں سے ایک کے حل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

چوہدری نثار کا کہناتھاکہ رینجرز کو اختیارات دہشت گردی، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ سمیت 4 جرائم سے نمٹنے کے لیے دیا گیا تھا،شہر میں اسٹریٹ کرائم میں بہت زیادہ اضافہ ہوا،جس سے نمٹنا رینجرز کی نہیں پولیس کی ذمہ داری ہے۔
تازہ ترین