• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پشاور میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اسپیکر ہاؤس میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کی تھی، جس میں اراکین اسمبلی کے ساتھ تعارفی نشست ہوئی اور اراکین اسمبلی کو پارٹی ہدایت پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے دوسری جماعتوں کے ساتھ اتحاد کا معاملہ زیر غور آیا، پی ٹی آئی پی کا پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

کئی اراکین اسمبلی نے پی ٹی آئی پی میں ضم کرنے کی مخالفت کی، اجلاس میں حکومت سازی سے متعلق امور زیر غور لائے گئے۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں اراکین اسمبلی کو ایک ہفتے تک پشاور میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ حکومت سازی سے متعلق 10 دن کے اندر امور طے کرنے پر زور دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید