• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر راولپنڈی کی فلاپ فلم 2 گھنٹے میں پردے سے اتر گئی، اختیار ولی

مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کی فلاپ فلم 2 گھنٹے میں پردے سے اتر گئی۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے اختیار ولی نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے پاس 180 سیٹ ہے تو مرکز میں حکومت بنالے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے الیکشن کو فراڈ کیوں تسلیم نہیں کرتی؟ کیونکہ وہاں آپ نے ووٹوں پر ڈکیتیاں ڈالی ہیں۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ہر الیکشن ہارنے کے بعد پنکچروں کا بیانیہ لے کر رونا شروع کردیتی ہے، کمشنر راولپنڈی کی فلاپ فلم دو گھنٹے میں پردے سے اتر گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنی حکومت میں اگر کوئی کارنامہ کیا ہے تو نام لیکر بتائیں، تحریک انصاف پر انٹرا پارٹی انتخابات میں فراڈ کا الزام ہے۔

قومی خبریں سے مزید