سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے استفسار کیا ہے کہ اگر چھپانے کو کچھ نہیں تو سوشل میڈیا پر پابندی کیوں ہے؟
اسلام آباد سے جاری بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ سوشل میڈیا بند کرکے دنیا کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ واقعی دال میں کچھ کالا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر چھپانے کے لیے کچھ نہیں تو سوشل میڈیا پر پابندی کیوں؟ جب عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈلے گا تو لوگ بولیں گے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ ملک کو افراتفری میں دھکیلنے کے بجائے تمام فریق آواز خلق کے سامنے سر تسلیم خم کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پہلے دن سے ہی عوامی حمایت سے عاری اور مشکلات کا شکار ہوگی۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ملک کی معیشت اس وقت مزید سیاسی انتشار برداشت کرنے کے قابل نہیں۔