چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جھوٹ! سب جھوٹ ہے؟
ایک صحافی کی جانب سے مرکز میں وزارتیں لینے کے سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا کہ جھوٹ! سب جھوٹ ہے!
انہوں نے حکومت سازی کے مذاکرات میں ڈیڈ لاک کا ذمے دار ن لیگ کو قرار دے دیا۔
بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات میں پیش رفت کرنی ہے تو لچک دوسرے فریق کو دکھانا ہو گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ ن لیگ وزیرِ اعظم کے لیے ووٹ بھی لے اور اپنی شرائط بھی منوائے۔