• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی پالیسیوں پر عالمی عدالت میں سماعت، کئی ملکوں نے بیانات ریکارڈ کرائے

عالمی عدالت انصاف کی سماعت کے دوسرے روز سعودی عرب کے نیدر لینڈز میں سفیر زیاد العطیہ نے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے اسرائیلی پالیسیوں پر اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور اسرائیل پر کڑی نکتہ چینی کی۔ (تصویر سوشل میڈیا)۔

مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی پالیسیوں اور طرز عمل سے پیدا ہونے والے قانونی مسائل پر بین الاقوامی عدالت انصاف میں عوامی سماعت جاری ہے۔

اس عوامی سماعت کے دوران آج جنوبی افریقہ، الجزائر، سعودی عرب، نیدرلینڈز، بنگلہ دیش اور بیلجیئم نے اپنے بیانات ریکارڈ کرا دیے۔

یاد رہے کہ دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) اقوام متحدہ کا اہم عدالتی ادارہ ہے جو اقوام متحدہ کی مشاورتی کارروائیوں میں عوامی سماعتیں کرتی ہے۔

اس وقت بین الاقوامی عدالت انصاف، مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی پالیسیوں اور طرز عمل سے پیدا ہونے والے قانونی نتائج پر مشاورتی کارروائی میں عوامی سماعت کر رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید