خیبرپختونخوا کے سابق وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز سیٹ جیت نہیں سکتے تھے زبردستی لی گئی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جنہیں زبردستی حکومت میں دھکیلا جا رہا ہے انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہی، نواز شریف ناراض ہوئے کہ دو تہائی سے نہیں آیا، شہباز شریف کو آگے کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ کا عہدوں پر اختلاف ہے، ساری سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں دھاندلی ہوئی ہے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے لیے کاوشیں جاری ہیں، پی ٹی آئی ورکرز کو آگے لائی ہے، حکومت سازی کا عمل مکمل ہو گیا ہے جلد سامنے لائیں گے۔
سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ صحت کارڈ دوبارہ بحال کریں گے، وفاق سے اپنا حق مانگ رہے ہیں اور لیں گے، عمرہ ادا کرنے جا رہا تھا اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا۔