• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج کے خلاف ایک بار کارروائی شروع ہوجائے تو استعفے سے ختم نہیں ہوگی، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی ) نے ریٹائرڈ ججوں کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) کی کارروائی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

ریٹائرڈ یا مستعفی ججز کے خلاف ایس جے سی کارروائی جاری رکھ سکتی ہے یا نہیں؟ عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا۔

سپریم کورٹ نے 1-4 کی اکثریت سے فیصلہ سنایا اور وفاقی حکومت و دیگر کی اپیلیں منظور کرلیں۔

عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں جسٹس حسن اظہر رضوی نے اختلاف کیا، انہوں نے اپیل زائد المیعاد ہونے کی حد تک فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپیلیں جزوی طور پر منظور کرلیں، تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

ایس سی پی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جج کے خلاف ایک بار کارروائی شروع ہو جائے تو جج کے استعفے سے کارروائی ختم نہیں ہو گی۔

عدالت عظمیٰ نے مختصر فیصلے میں مزید کہا کہ مستعفی جج کے خلاف کارروائی جاری رکھنا جوڈیشل کونسل کا اختیار ہوگا، وفاقی حکومت کی اپیل جزوی طور پر منظور کی جاتی ہے۔

عدالت عظمیٰ نے عافیہ شہر بانو کیس میں قرار دیا تھا کہ آرٹیکل 209 کی کارروائی ریٹائرڈ جج کے خلاف نہیں ہوسکتی۔

قومی خبریں سے مزید