• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: نصر اسپتال خان یونس میں آکسیجن مشین بند ہونے سے 8 مریض شہید

غزہ میں کام کرنے والے نصر اسپتال خان یونس میں آکسیجن مشین بند ہونے سے 8 مریض شہید ہوگئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق جنریٹر میں ایندھن ختم ہونے کے باعث اسپتال کی بجلی منقطع ہوگئی تھی۔ 

عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ بجلی جانے سے شعبہ انتہائی نگہداشت میں آکسیجن مشینیں بند ہوگئیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق آٹھوں مریض آکسیجن کی کمی کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید