• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر تحقیقات مکمل کرلی

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ ۔ فوٹو: فائل
سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ ۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات پر تحقیقات مکمل کرلی۔

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے تھے، جس پر ای سی پی کی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

رپورٹ میں راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور متعلقہ آر اوز کے بیانات شامل کیے گئے ہیں۔

ای سی پی تحقیقاتی کمیٹی نے راولپندی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوز کے تحریری بیانات بھی قلم بند کیے۔

سابق کمشنر راولپنڈی کی دھاندلی سے متعلق الزامات کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کو بھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کے 13 اور صوبائی اسمبلی کے 26 ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) کے بیانات بھی قلم بند کیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید