• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کے نرخوں میں اضافہ، افراط زر میں نمایاں اضافہ متوقع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گیس کے نرخوں میں اضافے سے ملک میں افراط زر میں نمایاں اضافہ متوقع ہے،، کاروباری لاگت بنیادی بجلی اور گیس کی قیمتوں کی وجہ سے بہت بڑھ چکی ہے، صنعتیں اور خاص طور پر ایس ایم ایز سیکٹر میں موجودصنعتیں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں ،بجلی کا ٹیرف نا قابل برداشت ہے،ان خیالات کا اظہار قائم مقام صدر، ایف پی سی سی آئی ،ثاقب فیاض مگوں ،نائب صدور آصف انعام،امان پراچہ،آصف سخی،سابق نائب صدر خرم اعجاز اور ر حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے بدھ کو فیڈریشن ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،،ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ صنعتیں بالعموم اور ایس ایم ایز سیکٹر میں موجودصنعتیں خاص طور پر تباہی کے دہانے پر ہیں اور غیرمعمولی کاروباری لاگت کی وجہ سے ہونے والے ناقابل برداشت مالی نقصانات کی وجہ سے بند ہو رہی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید