پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 7.3 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان نے دسمبر 2023ء تک ادائیگیاں قرض اور سود کی مد میں کیں۔
رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ اصل زر کی مد میں 4.6ارب ڈالر اور جولائی تا دسمبر 2023ء سود کی مد میں 2.7 ارب ڈالر ادائیگیاں کی گئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ ریونیو وصولی 4.8 ارب ڈالر رہی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2023ء میں سود اور اصل زر کی مد میں مجموعی طور پر 20.82 ارب ڈالر ادا کیے گئے۔ اکتوبر سے دسمبر 2023ء تک اصل زر کی مد میں 2.58 ارب ڈالر اور سود کی مد میں 1.54ارب ڈالر ادا کیے گئے۔