راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ شہریوں سے التماس ہے خونی مشغلوں کی حوصلہ شکنی کریں۔
انہوں نے کہا پتنگ بازی کی موصول شکایات پر فوری کارروائیاں ہو رہی ہیں۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے مساجد میں اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ ڈرون کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے نگرانی کی جا رہی ہے۔