مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی قیادت کی ملاقات میں کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والی ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران ملاقات ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ دوسروں کی طرح ہم سے بھی پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے شہباز شریف پر واضح کیا کہ ہمارے 17 ایم این ایز ہیں، حکومت میں اسی کے مطابق ہمیں حصہ ملنا چاہیے۔
ایم کیو ایم ذرائع نے مزید کہا کہ ہمیں واضح بتایا جائے کہ حکومت میں ہماری پوزیشن کہاں ہے۔
ن لیگی ذرائع کے مطابق حالات کے مطابق ابھی مل کر چلنا چاہیے، ن لیگ کا وفد مذاکرات کےلیے 9 بجے ایم کیو ایم کے پاس جائے گا۔