نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے کہا کہ کراچی میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت سندھ اسمبلی پر کسی بھی قسم کے جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہے۔
ایک بیان میں صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کل سندھ اسمبلی اور اس کے اطراف سیکیورٹی کے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی شرپسندی اور غیر قانونیت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
حارث نواز نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام میں عوام، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔