• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی انتقامی کارروائی نہیں، ماضی کے تمام مظالم کو بھلا رہے ہیں، نامزد وزیر اعلیٰ KP

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلی سردار علی امین گنڈاپور نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ صوبے میں جہاں سے ترقی کا عمل رک گیا تھا وہاں سے دوبارہ ترقی کا آغاز کیا جائے گا ، صحت کارڈ کا اجرا اور صوبے میں امن و امان کا قیام ہمارے اولین ترجیح ہوگی،کوئی انتقامی کارروائی نہیں، ماضی کے تمام مظالم کو بھلا رہے ہیں، وفاق میں مخالف حکومت ، مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں گے، صوبائی حقوق لئے بغیر صوبے کی ترقی مشکل ہے، ان حالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی اور نو منتخب اراکین اسمبلی فضل حکیم خان، ادریس خٹک اور رنگیز خان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے تہیہ کیا ہے کہ وہ اس صوبے کی پسماندگی اور بالخصوص دور دراز علاقے جو ترقی سے محروم رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید