• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا اوپن مارکیٹ میں 8 پیسے تک مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر5پیسے تک سستا اور اوپن مارکیٹ میں 8 پیسے تک مہنگا ہو گیا،یورو کی قیمت میں45پیسے تک کی کمی،پاؤنڈ کی قیمت بھی 5پیسے تک کم ہو گئی،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5پیسے کی کمی سے 279.45روپے سے کم ہو کر 279.40روپے اور قیمت فروخت 3 پیسے کی کمی سے 279.60روپے سے کم ہو کر 279.57 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 6پیسے کے اضافے سے 279.59روپے سے بڑھ کر 279.65روپے اور قیمت فروخت 8 پیسے کے اضافے سے 282.16روپے سے بڑھ کر 282.24 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 44پیسے کی کمی سے 301.60 روپے سے کم ہو کر 301.16روپے اور قیمت فروخت 45 پیسے کی کمی سے 304.58روپے سے کم ہو کر 304.13 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 5 پیسے کی کمی سے 352.15روپے سے کم ہو کر 352.10 روپے اور قیمت فروخت ایک پیسے کی کمی سے 355.27 روپے سے کم ہو کر 355.26 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید