• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”جیو ٹیلیویژن“ کی انٹرنیٹ پر بھی بادشاہت قائم،”جان نثار“ نے ایک ارب ویوز کا تاج سجا لیا،،تیرے بن اور خدا اور محبت 3 بلین کے شہنشاہ

کراچی (جنگ نیوز) مثال مشہور ہے کہ جادو وہ جو سر چڑھ کربولے اور اِسی محاورے کے مصداق جیو ٹیلی ویژن کی ڈرامہ سیریلز نے انٹرٹینمنٹ کے میدان میں تہلکہ مچا رکھا ہے۔ اِن دِنوں نشر ہونے لی ڈامہ سیریل ”جان نثار“ نا صرف جیو ٹیلی ویژن کے شائقین دِلوں پر راج کررہی ہے بلکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر بھی تیز ترین ون بلین ویوز حاصل کرکے ڈیجیٹل کے شائقین پر اپنی حکمرانی کا سکہ جما لیا ہے۔ پاکستان بھر میں اب تک ون بلین کلب کی بارہ ڈرامہ سیریلز میں سے سات کا تعلق ناظرین کے پسندیدہ چینل ہر پل جیو سے ہے جنہیں سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ نے تخلیق کیا ہے جبکہ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ڈرامہ سیریل ”تیرے بن“ اور ”خدا اور محبت“ تھری بلین کی شہنشاہ ہیں اور اب تک اِن کا دور دور تک کوئی اور مقابل نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید