• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، مذہبی جماعتوں کا ملک گیر احتجاج

کراچی، اسلام آباد،راولپنڈی ، لاہور ،پشاور (نمائندگان جنگ ) سنی علماء کونسل اور مذہبی رہنمائوں کی اپیل پر ملک بھر میں مذہبی جماعتوں نے مبارک ثانی کیس کے فیصلے کیخلاف ملک گیر احتجاج کیا، مذہبی رہنمائوں نے احتجاجی مظاہروں سے خطاب اورعلماء نے نماز جمعہ کے خطبات کے دوران کہا کہ ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ کریں گے اور نہ ہی کسی قربانی سے دریغ کیا جائے گا ، مبارک ثانی کیس کے فیصلے کی مذمت کی ، اسے قرآن وسنت اور آئین پاکستان کیخلاف اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فیصلے کومستردکردیا ۔ مذہبی جماعتوں کے قائدین، اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ اور اسلامی نظریاتی کونسل نے چیف جسٹس آف پاکستان کے موقف اور فیصلے کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے آفیسر تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں قادیانی کیس کے حوالے سے جو وضاحت اور دھمکی دی گئی ہے وہ عذر گناہ بد تر از گناہ کے مترادف ہے، وطن عزیز پاکستان کی مذہبی قیادت حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی ، مولانا مفتی منیب الرحمن، علامہ ساجد نقوی ، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن، قائد تحریک لبیک پاکستانحافظ سعد حسین رضوی، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ اہشام الٰہی ظہیر، امیر عالمی مجلس ختم بنوت پیر ناصرالدین خاکوانی ، امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومِنٹ مولانا الیاس چنیوٹی، امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ، علامہ سید جواد نقوی ،پیر آف گولڑہ شریف اور تمام مشائخ وپیران عظام، اکابرین امت،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ اور اسلامی نظریاتی کونسل نے چیف جسٹس آف پاکستان کے موقف اور فیصلے کو یکسر مسترد کر دیا ہے،متعلقہ تمام اکابرین کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جوابات فیصلے کاحصہ کیوں نہیں بنائے گئے۔
اہم خبریں سے مزید