• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی مقاصد کیلئے پارلیمان میں ملازمین بھرتی کئے گئے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور نے پارلیمانی بزنس کو موثر بنانے کیلئے پارلیمانی سیکرٹریز کے کردار، ذمہ داریوں، تنخواہوں اور مراعات کے بارے میں قانون سازی کرنے کی سفارش کی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیاسی مقاصد کیلئے پارلیمان میں ملازمین بھرتی کیے گئے، 96سینیٹرز کیلئے 1000ملازمین موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس چیئرمین رانا ارادت شریف خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ارکان قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، راجہ قمر الاسلام، نوید عامر، نگہت شکیل خان، صاحبزادہ صبغت اللہ، علی محمد خان، حمید حسین اور شاہدہ بیگم نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کے علاوہ سیکرٹری وزارت پارلیمانی امور اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔ وزارت پارلیمانی امور کے سیکرٹری نے وزارت کی کارکردگی اور دائرہ کار کے حوالہ سے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزارتوں، ڈویژنز اور پارلیمنٹ کے درمیان روابط قائم کرنے میں پارلیمانی امور کی وزارت اہم کردار ادا کرتی ہے جو پارلیمنٹ کے سرکاری و غیر سرکاری بزنس میں ہم آہنگی کیلئے ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید