• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ڈرامہ سیریل ”کفارہ“ کا آج ”جیو ٹی وی“ سے آغاز

کراچی (جنگ نیوز) موسم برسات کی آمد کے ساتھ شائقین جیو کے نگاہوں کو خیرہ کرنے والی نئی ڈرامہ سیریل ”کفارہ“ کا ہفتے سے ”جیو ٹی وی“ پر آغاز ہوگا۔ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تخلیق کئے گئے دلچسپ سیریل کو شافعہ خان نے اپنے قلم سے تراشہ ہے اور محمد افتخار اِفی کی ہدایات نے اِنتہائی دلکشی کے ساتھ کہانی کو عکس بند کرکے تمام کرداروں کو یکجا کردیا ہے۔ ستارہ اور سالار کی ہمدردی رفتہ رفتہ دِل لگی کی صورت جب اپنے سفر کا آغاز کرنے لگی کی تو نفرت اور حسد بے رحمی سے بدل دیں گے حالات۔ صابرظفر کے لکھے گئے گیت میں شانی ارشد کی کمپوزیشن اور آواز میں بکھرے ہوئے تعلقات کی جھلک نظر آئے گی۔ ڈرامہ سیریل کی اسٹار کاسٹ میں عثمان پیر زادہ، راشد فاروقی، عینی زیدی، عالیہ علی، نازلی مرزا، یاسر شورو، زویا ناصر اور دیگر ساتھی فنکارشامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید