• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR سینئر افسروں کے تقرر و تبادلے اضافی چارج‘ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)ایف بی آر نے گزشتہ روز نوٹیفکیشن نمبر 0434آئی آر ون 2024ء سمیت متعدد نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں جن کے ذریعے ایف بی آر کے افسروں کے تقررو تبادلے اور اضافی چارج دیئے گئے ہیں۔ بنیادی سکیل نمبر 19کے ان لینڈ ریونیو افسر محمد وقاص حنیف سیکرٹری ایڈمن پول ایف بی آر کو ٹرانسفر کر کے ایف بی آر کے اکاؤنٹنگ ونگ کا چیف تعینات کر دیا گیا ہے۔ محمد وقاص کو پرفارمنس الاؤنس جو اگر اِس آرڈر سے پہلے مل رہا تھا وہ جاری رہے گا۔ بنیادی سکیل 20ان لینڈ ریونیو سروس کے عہدیدار شبیہ الاعجاز جو کمشنر ان لینڈ ریونیو زون ون لارج ٹیکس پیئرز آفس لاہور کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں‘ اُن کو رانا وقار علی ان لینڈ ریونیو سروس بنیادی سکیل 20کا کمشنر آئی آر زون ٹو ایل ٹی او لاہور کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید