• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومنتخب اراکین سندھ اسمبلی کی حلف برداری آج ہوگی

سندھ اسمبلی کا اجلاس آ ج صبح 11 بجے ہوگا، نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔

جی ڈی اے، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی ریڈ زون میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

نگراں وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث سندھ اسمبلی پر جلوس، احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہے، کسی بھی قسم کی شرپسندی کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ریڈ زون میں پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس میں پی پی سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور اسپیکر سید اویس شاہ ہونگے، جبکہ نوید انتھونی کو ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید