فیصل آباد میں بارہ سالہ گھریلو ملازمہ کی مبینہ تشدد سے ہلاکت پر پولیس نے گھر کی مالکن کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق نعمت کالونی کی رہائشی خاتون سنیلہ بی بی اپنی بارہ سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ کی لاش کے ہمراہ سول اسپتال پہنچی تھی جہاں اس نے دعویٰ کیا کہ ملازمہ عائشہ سکن الرجی کا شکار ہونے کے بعد دم توڑ گئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے بچی پر مبینہ تشدد کے شبہے میں خاتون سنیلہ بی بی کو حراست میں لے لیا اور بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجواتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں۔