ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر نے پاکستان میں انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔
اس موقع پر ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر نے کہا کہ امید ہے پاکستان کی نئی پارلیمنٹ جلد اپنے کام کا آغاز کرے گی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ نے معاہدوں اور سمجھوتوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔