• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا پنجاب کابینہ مرحلہ وار تشکیل دینے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر بڑا فیصلہ کرلیا، طے پایا ہے کہ صوبائی کابینہ مرحلہ وار تشکیل دی جائے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ میں پہلے مرحلے میں 15 ممبران اسمبلی کو وزارتیں دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں مزید 7 وزراء صوبائی کابینہ کا حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل تمام وزراء کی پرفارمنس کا آڈٹ ہوگا، ن لیگ میں شامل ہونے والے بعض آزاد ارکان کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید